لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز گزشتہ روز قطر ایئر لائنز کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی تائی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ میاں حمزہ شہباز کے ترجمان کے مطابق وہ ایک ہفتہ بعد وطن واپس آئیںگے۔ ترجمان نے اس دورے کو نجی دورہ قرار دیا ہے۔