رؤف صدیقی سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ملزم قرار فیصلے کو چیلنج کرونگا: رہنما متحدہ پاکستان

کراچی( وقائع نگار) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں رینجرز کے سپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ و صنعت و تجارت رئوف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل پولیس کی تفتیش کے بعد پولیس کا عبوری چالان جس میں رئوف صدیقی کوبے گناہ قرار دیکر بری کیا گیا تھا، اس چالان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور اس کے بعد ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریٹو جج نے منظور کر کے رئوف صدیقی کا نام اس مقدمے سے خارج کر دیا تھا۔اسکے بعد سپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی کہ رئوف صدیقی کو اس مقدمے میں شامل تفتیش رکھا جائے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ اس موقع پر رئوف صدیقی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کی کاپی مجھے ابھی تک نہیں ملی ہے، جیسے ہی مجھے عدالتی حکم ملے گا، میں اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو نجی چینلز پر غلط خبر رپورٹ کی گئی ہے۔ میں عدالت میں موجود رہا ہوں، میں جعلی، جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے بھاگنے والا اور فرار ہونے والا نہیں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...