سرینگر (کے پی آئی+ بی بی سی+ نوائے وقت رپورٹ) شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں بارودوی سرنگ کے ایک دھماکے میں 5 بھارتی پولیس اہلکارہلاک 2 زخمی ہو گئے۔ سانحہ سو پور کی 25 ویں برسی پر مکمل ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے۔ تفصےلات کے مطابق بارودی سرنگ بر لب سڑک ایک دکان کے قریب نصب کی گئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گشت پر موجود اہلکار کا نشانہ بن گئے۔ بھارتی فورسز نے سوپور قصبے کو مکمل طور سیل کردیا۔ قصبے میں داخل ہونے والی تمام سڑکوں پر فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کالعدم تنظیم جےش محمد نے سرنگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی اور کہا ےہ کارروائی تنظےم کے شہےد افضل گورو سکواڈ نے کی ہے۔ ادھر سوپور میں ہفتے کو مشترکہ حریت قیادت کی اپےل پر مکمل ہڑتال رہی ۔ ادھر بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کے درجنوں دےہات کا محاصرے میں لیکر فوجی آپریشن میں کریک ڈاﺅن شروع کر دےا ہے اورگھر گھر تلاشی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر پتھراﺅ کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی ، گھروں کی تلاشی پر لوگ مشتعل ہوئے اور انہوںنے سڑکوں پر آکر مظاہرے کئے فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناءکپواڑہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے بھارت کے بارڈر و آرگنائزیشن کے ایک انجینئر، بچے سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ ایک 10سالہ بچے کو بچا لیا گیا۔ پیپلز پولیٹیکل فرنٹ ، ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ ، تحریک مزاحمت، فریڈم پارٹی ، تحریک استقلال ، سالویشن موومنٹ نے سانحہ سوپور کے قتل عام کی25ویں برسی پر مارے گئے۔ 60سے زائد شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے حرےت کانفرنس کے رہنما محمد مقبول صوفی کے شہےد بےٹے کو بی جے پی کا سرگرم کارکن قرار دیدےا تاہم اہل خانہ نے بی جے پی کے دعوے کو جھوٹ قرار دےتے ہوئے کہا ہے بھلا کشمیر کی آزادی کیلئے لڑنے ولا بھی بی جے پی کا رکن ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دو افراد کو بچا لیا گیا تودہ گرنے سے مسافروں سے بھری گاڑی دب گئی تھی۔
مقبوضہ کشمیر
شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں بارودوی سرنگ کے ایک دھماکے میں 5 بھارتی پولیس اہلکارہلاک 2 زخمی
Jan 07, 2018