قومی سلامتی، شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے قصاص پر کوئی سمجھوتہ نہیںہوگا: سیف اللہ

ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے ، بیرونی دشمن تو سامنے ہے مگر اندرونی دشمن کو پہچاننا زیادہ ضروری ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی اور شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے قصاص پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہم جس طرح پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کیلئے ہر سطح تک جانے کو تیار ہیں اسی طرح شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے قصاص کیلئے بھی ہر سطح تک جائیں گے۔ ہم ثابت کریں گے کہ بڑے سے بڑا طاقتور بھی قانون اور انصاف کے سامنے کچھ نہیں ہے۔ امریکہ جان لے کہ پاکستان ایک غیرت مند قوم کا ملک ہے جو اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ اس قوم نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں۔ یہ قوم کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت اور حوصلہ رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کو اندرونی طور پر ان حکمرانوں سے خطرہ ہے جو اپنے ہی ملک کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
سیف اللہ

ای پیپر دی نیشن