کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ(اے این این) سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
کوئٹہ‘ فائرنگ

ای پیپر دی نیشن