ملتان( نامہ نگار خصوصی) دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام 21جنوری کو سٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عظیم الشان تحفظ بیت المقدس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہونے والی اس کانفرنس میں امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت ملک بھر کی مذہبی، سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ جماعة الدعوة تحفظ بیت المقدس کانفرنس کی میزبانی اور انتظام وانصرام کے فرائض انجام دے گی۔ ان خیالات کااظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسﺅل ابو معاذ عمران نے مرکز ابن باز رشید آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمد، جماعة الدعوة ضلع بہاولپور کے مسﺅل ابوہریرہ، جماعة الدعوة ضلع مظفر گڑھ کے مسﺅل رانا عمر فاروق، جماعة الدعوة ضلع خانیوال کے مسﺅل عبداللہ عمیر، جماعة الدعوة ضلع ڈیرہ غازیخان کے مسﺅل رانا نصراللہ، جماعة الدعوة ضلع لودھراں کے مسﺅل عبدالرحمان سیاف، جماعة الدعوة ضلع لیہ کے مسﺅل حافظ عبدالمنان بھی موجود تھے۔ ابو معاذ عمران کااجلاس میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بیت المقدس اور حرمین شریفین امت مسلمہ کے دل ہیں۔ امریکہ سازشوں سے باز نہ آیا تو اس کی سپر میسی بیت المقدس میں دفن ہوجائے گی۔ امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباو¿ کاشکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی سیاست جلد دفن ہونے والی ہے۔
جماعة الدعوة
عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی سیاست جلد دفن ہونیوالی ہے: جماعة الدعوة
Jan 07, 2018