سینیٹری ورکرز ایس ایس ڈبلیو ایم کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں ‘ ڈاکٹر سجنانی

کراچی(خبر نگار) منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے مسیحی مزدوراتحاد لیبر یونین کے وفد سے اجلاس کے دوران سینیٹری ملازمین کو میڈیکل کی سہولیات، بیٹی کی شادی کے لئے مختص کی گئی رقم کی ادائیگی ، اعزازیہ و دیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکرز سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں انکی اور انکے خاندان کی صحت و دیگر سہولیات کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات جلد حل ہونگے۔ان کی صحت سے متعلق جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس پر عملدرآمد جلد ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین محنت سے کام کریں اور عوام کو ریلیف پہنچائیں انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف دوسروں کے لئے بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کے لئے بھی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ہمارا شہر گندگی سے پاک ہوگا تو ہمارے بچے صحت مند رہیں گے، انہو ں نے ملازمین کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قابل تحسین ہیں جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا موثر کردار ادا کررہے ہیں آپ کے تمام مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری اور آپ کا حق ہے۔ وفد میںمرکزی صدر پرویز حبیب، جنرل سیکریٹری فلک شیر بوٹا،انفارمیشن سیکریٹری عارف بھٹی، سینئر نائب صدر یوسف انجم، خزانچی منور اللہ رکھا، نائب صدر آصف تنولی، نائب صدر فرانسس جلال ، نائب صدرامانت پیارا،ڈپٹی جنرل سیکریٹری اکرام اقبال شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...