کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری پیر تا جمعہ تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس2052.51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ میں3کھرب16ارب85کروڑ1 لاکھ58ہزار215 روپے کا اضافہ رونما ہواجبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ99 لاکھ80 ہزار310حصص کی تیزی ہوئیتاہم تجارتی حجم میں14کروڑ55 لاکھ 31ہزار528 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ منگلتاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس2052.51پوائنٹس کا اضافہ ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں1242.28پوائنٹس کی تیزی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں1102.81پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں3503.56پوائنٹس کیتیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں1311.72 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں831.18پوائنٹس کیمندی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں798پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میںپیر تا جمعہ مجموعی طور پر1834کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے1067کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،659کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔