لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی محکمہ جاتی ون ڈے ٹورنا منٹ کا چھٹا مرحلہ آج ہوگاا، ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک، سوئی نادرن گیس ،حبیب بینک لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس ،یونائیٹڈ بینک اور واپڈا،خان ریسرچ لیبار ٹریز ‘پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 11 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا،(آج) اتوار کو چار میچ کھیلے جائیں گے،نیشنل بینک آف پاکستان کا مقابلہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائیگا،حبیب بینک لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ سٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں ہوگا،یونائیٹڈ بینک اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں یوبی ایل گرائونڈ کراچی میں مدمقابل ہونگی جبکہ خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) اور پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کی ٹیمیں این بی پی سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگی۔