بی جے پی کی حکومت آسام سے تمام بنگالیوں کو نکالنا چاہتی ہے: ممتا بینرجی

Jan 07, 2018

نئی دہلی (این این آئی) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے صوبے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے بنگال کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں صوبے کا نیا نشان بھی جاری کردیا ہے۔ ریاستی حکومت جو پہلے ہی مغربی بنگال کا نام بنگلہ رکھنے کی تجویز پیش کرچکی ہے ،لوگو پر شیر کے نشان کے ساتھ بسوا بنگال لکھا ہوا ہے۔ اْدھر ممتا بینرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت آسام سے تمام بنگالیوں کو نکالنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں