تائپی (آئی این پی) چینی طیاروں نے اب تائیوان اور مین لینڈ چین کی سمندری اور فضائی سرحد کے ساتھ روٹ پر بھی شمال میں پر واز یں شروع کر دیں ،چین نے اس شہری ہوابازی کے روٹ پر دوطرفہ ہوائی سروس کی اجازت دیدی ہے جو آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن کے بالمقابل ہے،آبنائے تائیوان مین لینڈ چین اور تائیوا ن کے درمیان سمندری اور فضائی سرحد سمجھی جاتی ہے۔چین کے شہر ی ہوابازی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین کے غیر فوجی طیارے شمال میں ایم 503روٹ پر پروازیں کریں گے۔
چینی طیاروں نے تائیوانی سرحد کے قریب پروازیں شروع کر دیں
Jan 07, 2018