سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ اکرم ذکی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ اکرم ذکی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج اتوار کو قرآن خوانی و اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قرآن خوانی دو بجے دوپہر ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 11 گلی 1/8 - F, 43 اسلام آباد میں شروع ہو گی جبکہ اجتماعی دعا ساڑھے تین بجے سہ پہر ہوگی۔ سینیٹر (ر) محمد اکرم ذکی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک باب ہے جو کہ یکم دسمبر 2017ء بمطابق 12 ربیع الاول1439ھ کو بند ہوا۔ پاکستان کی تاریخ میں اب تک وزارت خارجہ کی دو شخصیات کو فارن سیکرٹری جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن میں ایک اکرم ذکی (مرحوم) ہیں۔ انہوں نے چین‘ امریکہ‘ نائیجیریا اور فلپائن کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...