اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی مقدمہ میں گواہوں کے بیان ریکارڈ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے تھانہ صادق آباد کے اغوا برائے تاوان قتل کیس میں ملزمان حمزہ وحید وغیرہ کے خلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت13 جنوری،سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی مقدمات میں ملزم غلام قاسم کے خلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 17 جنوری،ملزم عرفان انجم کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت17 جنوری ،گوجرخان کچہری میں ہتھکڑیوں میں جکڑے 2قیدیوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم رمضان کے خلاف 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 18جنوری ،سی ٹی ڈی کے ہی ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم وسیع اللہ کے خلاف 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 8 جنوری ،تھانہ آر اے بازار کے مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان طیب شکیل وغیرہ کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 12 جنوری جبکہ سی ٹی ڈی کے ہی بارود کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن