کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مرکز اسلامی کراچی سے نامور آرٹسٹ صادقین کے آرٹ نمونے غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ ڈائریکٹر کلچر کے ایم سی سیف عباس نے بتایا کہ مرکز اسلامی سے صادقین کے آرٹ کے نمونے غائب ہیں۔ آرٹ نمونوں کی چوری کا تعین کررہے ہیں۔ آرٹ نمونوں کی چوری پر کے ڈی اے کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ فیڈرل بی ایریا مں مرکز اسلامی کے احاطے میں کارروائی کی گئی۔ مرکز اسلامی ہماری ملکیت ہے۔ کے ڈی اے کی کارروائی غیرقانونی ہے۔
مرکز اسلامی کراچی سے نامور مصور صادقین کے فن پارے چوری ہونے کا انکشاف مقدمہ درج کرائیں گے: ڈائریکٹر کلچر
Jan 07, 2018