حیدر آباد (نامہ نگار) حیدرآباد کی عدالت نے مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے بیٹے فہد شاہ کو مزید تین روز ریمانڈ پر جیل بھجو ادیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو حیدر آباد میں سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر 4 کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ہفتے کے روز پولیس نے ملزم فہد شاہ کو جیل سے لا کر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو مزید تین روز عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔