بلوچستان حکومت 15 فروری تک ختم ہوجائیگی، نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی: جمشید دستی

Jan 07, 2018

ملتان‘ کوٹ ادو‘ شجاع آباد (سپیشل رپورٹر‘ خبر نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے پہلے احتساب پھر انتخاب کرایا جائے اگر احتساب سے پہلے الیکشن کرائے گئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا ،طاہر القادری سے اتحاد کی ایک ہفتہ میں صورتحال واضح ہو جائے گی اب دھرنے صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ ملک بھر میں ہوں گے بلوچستان میں اس وقت جو صورتحال ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان حکومت 15 فروری تک ختم ہو جائے گی شوگر مافیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غریب کاشتکار بدحال ہو چکے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں رواں سال کے ماہ مارچ میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تاریخ ساز جلسہ کروں گا ایک کروڑ روپے میں جلالپور پیروالا سے ملتان تک فری بس کی فراہمی سے شہریوں کو سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک کی بچت ہو گی جبکہ اربوں روپے سے تیار ہونے والی میٹرو بس اور فیڈر بسیں خالی چل رہی ہیں نوازشریف کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فری بس سروس افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں