کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نفرت انگیز کیس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں سماعت کے دوران حاضری سے مستثنی قرار دے دیا۔ فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما 22 اگست 2016 کو الطاف حسین کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کیے جانے کے کیس میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔الطاف حسین کی اس تقریر کے نتیجے میں متحدہ کے کارکنان نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر ہنگامہ اور احتجاج بھی کیا تھا۔