ایران کے جوہری معاہدے میں شامل رہنے سے متعلق غوروفکر جاری ہے: ٹلرسن

واشنگٹن(نیٹ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ اہم امریکی قانون سازوں کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت کر رہی ہے تاکہ قانون سازی سے کوئی ایسا حل تلاش کیا جائے کہ امریکہ ایران جوہری سمجھوتے میں شامل رہے۔ یہ بات امریکہ کے وزیر خارجہ ریکسن ٹلرسن نے خبررساں ادارے ایوسی ایٹڈ پریس (اے پی ) سے ایک انٹرویو میں کہی۔ ٹلرسن نے کہا کہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے سے متعلق امریکی قانون میں ترامیم آئندہ ہفتے یا اس کے کچھ دیر بعد ہو سکتی ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ دنوں میں اس حوالے سے کئی ڈیڈ لائن در پیش ہیں کہ اس سمجھوتے کے ساتھ کیسے پیش رفت کی جا سکتی ہے جسے وہ بہت ہی خراب اور ایران کے لئے نرم قرار دے چکے ہیں۔وائٹ ہائوس ، محکمہ خارجہ اور کانگرس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اگرچہ ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم ٹرمپ اس بات کے متمنی ہیں کہ امریکہ کی طرف سے اس سمجھوتے پر عمل در آمد کے طریقوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...