رسا چغتائی کی تصانیف اردو ادب کا گرانقدر سرمایہ ہیں‘ قاسم بگھیو

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے عالمی شہرت یافتہ شاعراور ادیب رساچغتائی کےانتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہاکہ رساچغتائی کی تصانیف ’’ریختہ‘‘، ’’زنجیر ہمسائیگی‘‘،’’چشمہ ٹھنڈے پانی کا‘‘ ،’’تیر ے آنے کا انتظاررہا‘‘، ’’بحوالہ ٔپیمانہ ٔغزل‘‘ اردو ادب کے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں۔ رساچغتائی کے انتقال سے اردو ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے ۔ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو ، چیئرمین ، اکادمی اور ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل ، اکادمی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کیا۔

ای پیپر دی نیشن