لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی طرف سے عدالتی عمل کو مذاق قرار دینا ایک شرمناک عمل ہے، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ڈمی حکومت کے اقامہ زدہ وزیر داخلہ کے سیاسی مرشد نواز شریف اور ان کا خاندان عدالتوں کے باہر کھڑے ہوکر کیسی زبان استعمال کرتے ہیں، درباریوں کے منفی پراپیگنڈہ کے باوجود عوام کے دلون میں ان کے لئے زرا سی بھی ہمدردی پیدا نہیں ہوئی ہے عوام کرپشن کیخلاف اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔