لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی مریض اور پاگل ہے۔ پاکستان کو دھمکیاں امریکی صدر کی بیمار ذہنی کا عکاس ہے۔ و ہ امریکہ کیلئے گوربا چوف ثابت ہو گا ٹرمپ کے ٹویٹ پر حکومت اور فوج کا ردعمل عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ پاکستانی امداد کی معطلی اللہ کی رحمت ہے۔ قوم کو متحد ہوکر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا عہد کرنا ہوگا۔ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہماری بدقسمتی ہے۔ بیرونی دنیا میں پاکستان کا موقف نہیں پہنچ رہا۔ حکومت فوری مستقل وزیر خارجہ تعینات کرے۔
امریکی امداد کی معطلی اللہ کی رحمت ہے قوم پاؤں پر کھڑے ہونے کا عہد کرے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
Jan 07, 2018