لاہور (سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ٹرمپ نہ صرف امریکی عوام بلکہ پوری دنیا کے لئے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ٹرمپ کی حلاکتوں کی وجہ سے عالمی امن شدید خطرا میں گھر گیا ہے، جس طرح ٹرمپ کی وجہ سے امریکی قوم شرمسار ہے اسی طرح عالم اسلام کے حکمران امت کے لئے ذلت اورخواری کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال سے پوری دنیا میں ایک عدم اطمینان اور بے چینی پائی جاتی ہے مگر اب یہ نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔