فنکشنل لیگ رہنما سا ئرہ نصیر کےقتل میں گرفتار ان کا بیٹا فہد شاہ جیل منتقل

حیدر آباد(نا مہ نگا ر) حید ر آباد کی عدالت نے مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سا ئرہ نصیرکے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے بیٹے فہد شاہ کو مزید تین روز ریما نڈ پر جیل بھجو ادیا ، لا ش 7 دسمبر کو ہو سڑی لنک ر وڈ پر ا نہی کی جلی ہو ئی کار سے ملی تھی ۔ پو لیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقتولہ کے بیٹے فہد شاہ اور بہو صدف شاہ کو حراست میں لیا جنہو ں نے اعتراف کیا کہ فہد شاہ نے ڈیفنس حیدر آباد میں واقع سائرہ نصیرکے گھر میں انکے سر پر آہنی دستے سے وار کر کے والدہ کو قتل کیا اور بعد ازاں دونوں میا ں بیوی کو کو کا رمیں ڈال کرہو سٹری لنک روڈ لے گئے جہا ں انہو ں نے کار پر پٹرول چھڑک کر لا ش سمیت جلا دیا ۔ پو لیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملز ما ن کو حیدر آباد میں سول جج و جو ڈیشنل مجسٹریٹ نمبر4 کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزما ن کو جو ڈیشنل ریما نڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ہفتے کے روز پو لیس نے ملزم فہد شاہ کو جیل سے لا کر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جہا ں عدالت نے ملزم کو مزید تین روز عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجو ادیا ۔

ای پیپر دی نیشن