امریکا کے مشرقی حصے اور کینیڈا ریکارڈ سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کینیڈا میں اونٹاریو اور کیوبیک کے علاقوں میں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آرکٹک کے خطے سے آنے والا سردی کا یہ طوفان مشرقی امریکی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں شدید کمی کا باعث بنا ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان کے بعد درجہ حرارت میں اس شدید کمی کو بم سائیکلون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس شدید سردی کی وجہ سے ٹیکساس اور وسکونسن کی ریاستوں میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی تناظر میں مختلف ہوائی اڈوں کو طے شدہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔