لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چےئرمین و چیف ایگزیکٹو ےادگارفلور ملز میاں رےاض احمد نے کہاہے کہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے اگر سردیوں کے موسم میںبھی بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تو پھر گرمیوںکے موسم میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریاںاور کارخانے بندہو جائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ مقامی انڈسٹری کا انحصاربجلی ےا پھر گیس پر ہے اگر موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ کی ےہ صورتحال ہے تو پھر گرمیوں میںبجلی کی لوڈ شیڈنگ کےا گل کھلائے گی ۔ یوںلگتا ہے کہ رواںسال موسم گرما میں انڈسٹری اور عوام کو بجلی کی بدترین لو ڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے حکومت نے تا حال بجلی چوری اور بجلی کے ترسیل کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے قطعی طور پرکوئی مثبت اقدام نہیںاٹھاےا جو ایک سنگین غفلت ہوسکتی ہے ، بجلی چوری اور لائن لاسسز کا نقصان عوام کی جیبوں سے پورا کرنا زےادتی ہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ،ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ بڑھاےا جائے ۔