اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے استقبال کے دوران ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کو بار بار گھوماتے رہے اور ملٹری سیکرٹری سے معلومات لیتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جب وزیر اعظم عمران خان اماراتی ولی عہد ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم ہا¶س لے کر پہنچے تو کچھ دیر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو آنے میں لگی جس پر وزیر اعظم نے ساتھ کھڑے ولی عہد کو گارڈ آف آنر کے بارے میں معلومات دینا شروع کر دیں اور ملٹری سیکرٹری سے بھی پوچھا کہ طیارے کس طرف سے آئیں گے جس پر ملٹری سیکرٹری نے سیدھی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سامنے سے آئیں گے جس پر عمران خان ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی کو بار بار گھوماتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھتے رہے ۔
وزیراعظم/ انگوٹھی