اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے مقامی حکام نے ڈاکٹر ٹیڈروس کااستقبال کیا۔ وہ 7 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورے کے موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات کریں گے، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ان کو پاکستان میں کیے جانے والے انسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او سربراہ