دہشت گردی کیخلاف جنگ : پاکستانی فوج ٹینکوں کیساتھ بلند ترین چوٹیوں پر‘ نیا عالمی ریکارڈ قائم

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) پاکستان آرمی کی آرمرڈ کور نے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے دوران نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فوجی جوانوں نے افغانستان کے تورہ بورہ پہاڑوں کی مخالف سمت بریخ کنڈاﺅ پاس جو کہ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے، پر ٹینک چڑھا دیئے اور وہاں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا۔ پاکستانی بہادر فوج نے کامیابی کیساتھ فاٹا سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، خفیہ ٹھکانے تباہ کئے اور بڑی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران آرمرڈ کور نے دیگر ونگز کے علاوہ اہم کردار ادا کیا۔ نوشہرہ کے قریب کور کے پاس 3 ہزار سے زائد بڑے ٹینک ہیں۔ ردالفساد سے قبل پاکستانی فوج نے راہ حق I، راہ حق II، صراط مستقیم، بلیک تھنڈر سٹارم، شیردل، راہ حق III، راہ راست، سوات، ضرب عضب اور راہ نجات آپریشن کئے۔
ریکارڈ

ای پیپر دی نیشن