لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے کر دئیے گئے ہیں شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی لگانے والے پچھتائیں گے، ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور 3سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔ لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں جہاں پاناما کا کیس لڑا اور اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا سانپ اور شہباز شریف اکٹھے آ رہے ہیں تو پہلے سیاسی طور پر شہباز شریف کو مارو، یہ چوری بھی کریں اور اپوزینش لیڈر بھی بنیں، سپیکر کا فیصلہ ہے میں کچھ نہیں کہتا لیکن ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنایا جانا درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام چلتا تو یہ جیل میں ہوتے اور نیا پاکستان یہ ہے قلندر باہر پھریں قانون کے تحت چور اندر جائیں۔ عمران خان کا حقیقی دوست ہوں اور دوست وہ ہے جو صحیح مشورے دے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ ٹی وی پر آ جائیں ثابت کروں گا وہ این آر او کے متلاشی ہیں اور پی اے سی چیئرمین بننا اسکا پہلا قدم ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ رانا ثناءاللہ نیب جائیں یا الیکشن کمشن یہ ان کا حق ہے۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پانچ سال سے یو اے ای سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا‘ مختلف شہزادے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے‘ 2019ءمیں پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ اتوار کو یو اے ای ولی عہد کے اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان نے 1970 میں کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین پر سفر کیا تھا۔ یہ ایک بہت بڑا تاریخی واقعہ ہے۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح صدر ٹرمپ نے مثبت اشارہ دیا ہے ہوسکتا ہے عمران خان امریکہ کا دورہ کریں۔ پاکستان 2019 میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے امکانات ہیں۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...