بہادر طالب علم اعتزاز حسن شہید کی 5 ویں برسی منائی گئی، کسی نے رابطہ نہ کیا: والد کا شکوہ

Jan 07, 2019

ہنگو(اے این این)ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنیوالے بہادر طالب علم اعتزاز حسن کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے،ہنگو میں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔6 جنوری 2014ءکو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے سکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خود کش حملہ آور نے سکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔اس واقعہ میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن سکول میں موجود 400 سے زائد طالب علموں کی جان بچالی۔اعتزاز حسن کو اس بہادری پر تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ دریں اثناءاس موقع پر شہید کے والد مجاہد علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز کی پانچویں برسی خاموشی سے گزر گئی، نہ کوئی تقریب ہوئی نہ کسی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے لخت جگر نے دشمن کو للکارا اور جان دیکر معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔
اعتزاز حسن/ برسی

مزیدخبریں