کوالالمپور (آئی این پی) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان محمد پنجم نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تخت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ سلطان محمد پنجم کا اقدام نومبر کے آغاز میں 2ماہ کی طبی رخصت کے بعد سامنے آیا اس دوران، ماسکو کی سابقہ حسینہ سے ان کی شادی کی غیر مصدقہ خبریں بھی گردش میں تھیں۔ سلطان محمد پنجم دسمبر 2016 میں تخت نشین ہوئے تھے اور نومبر 2018میں انہوں نے علاج کی غرض سے عارضی رخصت لی تھی، ملائیشیا میں آئینی طور پر شاہی نظام رائج ہے جس کے تحت ہر 5سال بعد ملائیشیا کی 9مختلف ریاستوں کے حکمرانوں میں سے ایک تخت نشین ہوتا ہے۔ سلطان محمد پنجم نے آکسفورڈ کے سینٹ کراس کالج اور آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز سے تعلیم حاصل کی تھی۔
دستبردار