ایبٹ آباد گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد (نوائے وقت نیوز) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے قلندرآباد میں گھرکے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ تھانہ مانگل کی حدود قلندرآباد میں گیس بھر جانے پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔ حادثہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا‘ مقامی ذرائع کےمطابق گیس کی غیرعلانیہ لوشیڈنگ کی وجہ سے حادثہ رونماہوا۔ گیس کا وال کھلا ہونے سے رات بھر گیس لیکہوتی رہی۔ صبح پڑوسیوں کو معلوم ہوا کہ گھر سے کوئی آواز نہی آرہ یجس پر دروازہ توڑ گیا تو گھر میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔ پانچ افراد کی نعشوں کو میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیاجہاں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیڈ باڈیز کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔
گیس/ جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...