افغان بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج بھر پور جوابی کارروائی

لنڈی کوتل (نامہ نگار) لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں پاک افغان بارڈر پر واقع 2 سکیورٹی چیک پوسٹوں پرافغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ جماعت الاحرار گروپ نے کیا ہے۔ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈ ی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں واقع فورسز کی دوچیک پوسٹوں پر شرپسندوں نے اتوارکودن 11بجے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پوسٹ میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارڈر پار حملہ پسپا کر دیا۔ ذرائع نے بتایا جوابی کارروائی میں بھاری خود کار ہتھیار استعمال کئے جس سے انہوں نے شرپسندوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ افغانستان کے علاقہ رینہ پارچاو میں تیار کیا گیا تھا۔
حملہ پسپا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...