وزیراعظم ہا¶س میں ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی“ کیلئے اقدامات شروع

Jan 07, 2019

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کو سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کئے جانے کے وعدے پر عملدرآمد کاآغاز کر دیا ہے ، وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وزیر اعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، یونیورسٹی کا نام ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی“تجویز کر لیا گیا ہے ، رواں ماہ چارٹر مرتب کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع ہے جبکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا پی سی ون تیار کر کے پلاننگ کمیشن کو بھجوایا جا چکا ہے تاکہ منظوری لی جائے، یونیورسٹی کا مر کزی دروازہ بری امام جانے والی شاہراہ پر تعمیر کیا جائے گا ، ابتدائی طور پریہ ادارہ ایڈ وانس سٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے طور پر کام کرے گا، یونیورسٹی کے وائس چا نسلر کی تقرری کے لئے امیدواران سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیںجبکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی دو ہزار انیس کے خزاں سمسٹر میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کر دے گی۔”نوائے وقت“کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے2018ءکے عام انتخابات کے دوران وزیر اعظم ہاﺅس کو تعلیمی ادارے کے لئے مختص کئے جانے کے اعلان کے بعد وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطوں کے بعد اعلان کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت تعلیم و پیشہ وارانی تربیت وجیہہ اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی ہم نے اس وعدے پر عملدرآمد کے لیے تیزی سے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اسی سال اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد/ نیشنل یونیورسٹی

مزیدخبریں