فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھر کر سامنے آرہا ہے جو پاکستان کے پرامن اور بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ساز گار ہونے کی دلیل ہے۔انہوں نے یہ بات اقبال سٹیڈیم میں کمشنر 41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر آصف اقبال چوہدری،آر پی او غلام محمد ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخان،ایڈیشنل کمشنرزرائے واجد علی،ملک خادم جیلانی،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز شمائلہ منظور،نازیہ موہل، طارق نذیر، محمد سرور رانا، طیب گیلانی،رانا عمران،ایوان صنعت وتجارت کے نمائندے چوہدری بوٹا،شاہد ممتاز باجوہ،چوہدری محمداصغر ودیگر عمائدین کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔