پی بی ایس اے اور کیوئسٹس کے درمیان اختلافات ختم

Jan 07, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد سجاد اور اسجد اقبال نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے ساتھ اختلافات ختم کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ 2019ء پر دستخط کر دیئے۔ چاروں کیوئسٹس نے گزشتہ ماہ پی بی ایس اے کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے ایسوسی ایشن نے آصف اور بابر کو مصر میں منعقدہ آئی بی ایس ایف سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سکواڈ سے ڈراپ کر دیا تھا۔ سکواڈ سے باہر کئے جانے پر دونوں کیوئسٹس نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے پاس تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اتوار کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آصف، سجاد، اسجد اور بابر نے ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس بی سے شکایت بھی واپس لے لی ہے۔

مزیدخبریں