ہوبارٹ(آئی این پی)برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں جس کی وجہ سے ان کی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی غیریقینی کا شکار ہو گئی ہے۔اتوار کو سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میچ میں روسی کھلاڑی ایلکس ڈرووا کو کونتا کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-1 کی برتری حاصل تھی کہ اسی دوران کونتا گردن کی انجری کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے فزیو سے مشاورت کے بعد ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔
جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
Jan 07, 2019