لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور سفاری زو میں عرصہ دراز سے معذور افریقی مادہ اور نر شیرنی کو اذیت سے نجات دلانے کے لیے میٹھی نیند سلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں نئے ڈائریکٹر جنرل تحفظ جنگلی حیات پنجاب سے جلد باقاعدہ اجازت لیکر دونوں جانوروں کی کلنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو شفقت علی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شیروں کی یہ بیماری ناقابل علاج ہے۔ دنیا بھر میں معذور جانوروں کو پرسکون نیند سلا دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل لاہور چڑیا گھر میں بھی ایک معذور شیرنی کو ہمیشہ کے لیے پرسکون نیند دیدی گئی تھی۔
معذور افریقی مادہ اور نر شیرنی کو پرسکون ابدی نیند سلانے کی تیاریاں شروع
Jan 07, 2019