زرداری‘ نوازشریف کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی:شاہد صدیق

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ادارو ں سے ٹکرانے کی با تیں کرنے والے آج خو د انہی ادارو ں سے رحم کی اپیلیں کررہے ہیں ملک لو ٹنے والے احتسا ب کی ر یل پر بیٹھتے ہی بیمار پڑ گئے زرداری اور نواز شر یف ماضی کاحصہ بن چکے نواز شریف سیا سی یتیم ہو چکے اگلی باری پیپلز پار ٹی کی ہے۔ عمران خان اپوز یشن کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں تحریک انصا ف کی صا ف اور شفا ف سیا ست سے روایتی سیا سی خاندانو ں کی سیا سی مو ت واقعہ ہو چکی ہے عمران خان کو قوم نے احتسا ب کے نام پرووٹ دیا کپتان کسی صور ت قوم کو ما یو س نہیں کر یں گے سب چور لٹیرے پکڑے جا ئیں گے انہو ں نے کہاکہ کڑا احتسا ب شروع ہو تے ہی ساری اپوز یشن کی چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں جسے پوری قوم سن رہی ہے پاکستان کا مستقبل رو شن ہے زر داری اور نواز شریف مل کر بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن