اسلام آباد ( نو ائے وقت رپو رٹ ) ملک کے ممتاز سیاستدان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ ساتھی وفادار سپاہی قوم اعوان کے سپوت سابق وفاقی وزیر وسینیٹر ملک حاکمین خان اٹک کی ناگہانی موت پر جہاں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ہر سیاسی جماعت اور مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی وہاں صدر تنظیم الاعوان پاکستان ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت میں چیئرمین امجد علوی ، میاں اکرم اعوان، بانی و چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار ملک امریز حیدر ، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان، منظور اعوان علی اصغر اعوان، شاہد اعوان، اقبال اعوان ، ملک یاسر اعوان نے ملک حاکمین خان کی وفات پر ان کے صاحبزادے شایان ملک و دیگر فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی صاف ستھری زندگی اور سیاست پر خراج تحسین پیش کیا ملک حاکمین خان نہ صرف علاقائی بلکہ وطن عزیز کی معتبر شخصیت تھے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے سوگوار خاندان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔