جونیر ٹینس چیمپئن شپ خراب موسم کے سبب ملتوی‘ 8جنوری کوکرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 7جنوری کو شروع ہونے والی پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ موسم کی خرابی کے باعث اب 8جنوری کو شروع ہوگی اور 11جنوری تک جاری رہے گی، پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب8جنوری کو سہ پہر 3بجے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں منعقد ہوگی، چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کے انڈر6، 8، 10، 12، 14، 16 اور 18 ایج گروپ کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...