فٹنس ٹیسٹ:چارکھلاڑیوں نے بورڈ سے مزید وقت مانگ لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گئے۔ فٹنس مسائل سے دوچار کھلاڑیوں نے ’’بہانے‘‘ بنا کر مزید وقت لے لیا جبکہ 19 میں سے 10 کھلاڑیوں کا پہلے روز فٹنس ٹیسٹ ہوا جو سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ کے ابتدائی مرحلہ میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جا رہے جبکہ وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 جنوری سے شروع ہوں گے۔ لاہور میں جاری فٹنس ٹیسٹ کے پہلے روز ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن