لاہور( پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے اخبار مارکیٹ بیرون لوہاری گیٹ میں بھارتی مسلم مخالف قانون اورکشمیرمیں مسلسل کرفیوومظالم کیخلاف قائدورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ایک بڑے بینرکے ساتھ مختلف کتبے بھی اْٹھارکھے تھے جن پردہشتگردنرندرمودی اوربھارت کیخلاف نعرے درج تھے اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،شیخ محمدنعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین،قاری محمدحنیف حقانی،مولانا محمدمنسوب رحیمی اورپیرطارق محمودنقشبندی نے گزشتہ روزبھارتی مسلم متنازعہ شہریت بل کیخلاف احتجاج کرنے والے بھارتی مسلمانوں پروحشیانہ پولیس تشدداوراس کے نتیجہ میں مختلف بھارتی شہروں میں 30مسلمانوں کی المناک شہادت پرسخت احتجاج کیا اورکہاکہ نرندر مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات بھارت کولے ڈوبیں گے۔ نرندرمودی بھارت کیلئے گوربہ چوف ثابت ہوگا۔
ورلڈپاسبان ختم نبوت کا بھارتی مسلم مخالف قانون کیخلاف مظاہرہ
Jan 07, 2020