وزیراعظم کاملک میں یکساں نصاب تعلیم متعارف کرانے کے عزم کااعادہ

Jan 07, 2020 | 10:10

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کے لئے کوششیں کررہی ہے تاکہ موجودہ نظام تعلیم سے پیدا ہونے والی سماجی تفریق کاخاتمہ کیاجاسکے۔

اسلام آباد میں ورجینیایونیورسٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی میں انسانی وسائل کافروغ اورترقی ایک بڑاچیلنج ہے۔

عمران خان نے کہاکہ وہ مافیا کے خلاف لڑرہے ہیں جوملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہاہے۔

ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور اقتصادی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پرپختہ یقین رکھتی ہے اور انہیں ملک کا مساوی شہری تصور کرتی ہے۔

موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں عمران خان نے کہاکہ بھارتی حکومت کی آرایس ایس نظریے پرمبنی پالیسیوں کے باعث علاقائی امن کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرہ میں پڑگئی ہے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک سوپچاس سے زائد روز سے جاری کرفیو کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم سے بھارتی حکومت کے جمہوریت کے دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
 

مزیدخبریں