بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن، پاکستان میں خوش ہیں: قمر الزماں بابر

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے پاکستان میں ہر اقلیت کو محفوظ اور خوش ہے ہندو توا میں جکڑے بھارت کی بربادی قریب آ گئی ہے پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا متنازعہ بھارتی شہریت قانون و انصاف کے تقاضوں کے خلاف اور انسانی حقوق کے منافی ہے سیمینار سے خطاب میں اعجاز قریشی، ارشاد عالم شاد، چودھری لئیق، اسامہ بابر، تنزیل الزماں، امجد عبید آغا شوکت خرم شاہ نقوی نے کہا کہ مودی سرکار 152 دن کرفیو لگا کر بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ توڑنے میں ناکام رہی ہے آزادی پسند کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سیمینار خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی نور حسین منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن