وقاراحمدباجوہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر مقرر

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر محمدعامرقریشی کی تجویز اور برطانیہ کے صدر اقبال سندھو کی تائید کے بعد وقاراحمدباجوہ کی فلاح انسانیت کیلئے قابل قدرخدمات اوران کی طرف سے انسا نوں میں اپنے بنیادی حقو ق سے آگاہی بارے شعور بیدارکرنے کی جہدمسلسل کو دیکھتے ہوئے انہیںانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کا صدرمقررکیا ہے۔یورپی ملکوں میں بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے بھرپورکرداراداکرنے پروقاراحمدباجوہ کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر کیلئے تجویز کیا ۔

ای پیپر دی نیشن