اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 6 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے سبب اشیاء صرف کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 7 روپے سستی 75 روپے کلو سے 68 کر دی گئی۔ گھی 20 روپے کلو گرام کمی کے بعد 190 سے 170 روپے مقرر کر دی گئی۔ چاول کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کر دی گئی۔ سفید چنا بھی 10 روپے کلو سستا کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔