پولیس شہریوں کے تحفظ کیساتھ پبلک سروس ڈلیوری پر بھی خاص توجہ دے : شعیب دستگیر

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کے علاوہ انہیں درپیش مسائل کے فوری ازالے کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کے عمل پر بطور خاص توجہ دی جائے تمام فیلڈ افسران عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اپنے ماتحت افسران واہلکاروں کی کارکردگی کی انسپکشن اور اکائونٹیبیلیٹی کو اپنا شعار بنائیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ ڈکیتی ، قتل ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذکا ء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھامیں میڈیا نمائندگا ن اور ریجن بھر کے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیا جرائم کی درست نشاندہی کے ساتھ ساتھ پولیس کے مثبت کاموں کو بھی اجاگر کرے ا انہوںنے پولیس دربار میںافسران سے کہا کہ میری ٹیم میں صرف وہی رہے گا جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن