ریگولیشن، جنریشن، ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن الیکٹرانک پاور، ایکٹ ترامیم کابینہ کو بھیجنے کی سفارش

Jan 07, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن الیکٹرانک پاور ایکٹ میں ترامیم منظوری کے لئے کابینہ کو بھیجنے کی سفارش کی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ کہ ان ترامیم کا مقصد مارکیٹ آپریشن، یکساں ٹیرف، سہ ماہی اور سالانہ ٹییرف کے تعین میں آسانی پیدا کرنا ہے ، مجوزہ ترامیم کو اب منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں ان کو قومی اسمبلی اور مجلس قائمہ میں لایا جائے گا۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا مقصد آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاورسیکٹر کے نقصانات کی لاگت صارفین پر ڈالی جائے گی، نئے سرچارج لگا کر پاور سیکٹر کے قرضوں کی فناسنگ کی جائے گی اور سالانہ ریونیو میں 250ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

مزیدخبریں