لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستوں پر سماعت نو جنوری کو ہو گی۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دو رکنی بنچ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستوں پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہے، موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بنچ دستیاب نہ ہونے سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستوں پر ہائیکورٹ پرسوں سماعت کریگی
Jan 07, 2020